سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اٹارنی جنرل آف
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی سیال شریف خصوصی آمد ۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان اور ملک حامد نواز اعوان بھی ہمراہ موجود تھے۔عرس مبارک کے دوران پیر صاحب آف سیال شریف حضرت خواجہ حافظ محمد ضیاء الحق سیالوی سجادہ نشین دربار عالیہ سیال شریف سے انہوں نے خصوصی طورپرملاقات کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر باہمی امور پر گفتگو ہوئی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔