November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260308-WA0100

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ایکسیئن ایریگشن علی رضا،پیر مہر علی شاہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اے ڈی سی آر خوشاب عبداللہ خان اور ریونیو افسران نے کمرشل اور نان کمرشل ایریاز میں ڈی سی ریٹ، زمینوں،دوکانوں ،مارکیٹوں اور رقبہ جات کا ڈی سی ریٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ کمرشل ایریاز ،مین روڈ مارکیٹوں ،شہر کی کمرشل اور نان کمرشل کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے دوبارہ مکمل سروے کیاجائے فائلر اور نان فائلر کی مکمل دستاویزات کو چیک کیا جائے گورنمنٹ کی فیسوں ،ایف بی آر ودیگر ٹیکسز،بنک چالان کی اچھے طریقے سے چھان بین اور رجسٹری کو مکمل کا چیک کرنے کے بعد اپرول ڈی جائے۔کسی بھی ایریاز میں کوئی ایشو درپیش آئے متعلقہ تحصیل کے اے سیز اور ریونیوافسران تمام معاملات کاخود جائزہ لیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہاآئندہ اجلاس میں تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔