November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہرِ تعلیم اور تجربہ کار تعلیمی منتظم رانا شبیر احمد صابری کو

IMG-20260308-WA0096

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہرِ تعلیم اور تجربہ کار تعلیمی منتظم رانا شبیر احمد صابری کو ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں لاہور ڈویژن میں ابتدائی تعلیم کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ ء تعلیم کے سرمایہء افتخار رانا شبیر احمد صابری کی بطور سی ای او ایجوکیش خوشاب اور سی ای او بھکر گرانقدر خدمات ہیں۔ دریں اثناء ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ،ڈپٹی ڈی ای اوز ظہیر عباس بھٹی ، ملک قیصر عباس کھارا اور دیگر
مختلف حلقوں کے نمائندہ افراد کا کہنا ہے کہ رانا شبیر احمد صابری ایک قابل، باصلاحیت اور مخلص ماہرِ تعلیم ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں تعلیمی شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تعلیمی میدان میں طویل تجربہ، انتظامی صلاحیتیں اور تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے وژن انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ رانا شبیر احمد صابری ہمیشہ تعلیم کے فروغ، اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ تربیت اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ انجام دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اور ایک مخلص اور وژن رکھنے والے تعلیمی منتظم کی تعیناتی سے نظامِ تعلیم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ رانا شبیر احمد صابری اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور ڈویژن میں تعلیمی میدان میں نمایاں اصلاحات اور ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔
اس موقع پر مختلف شخصیات نے رانا شبیر احمد صابری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین