October 28, 2026

کرونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو متاثر کرلیا، وائرس کی اس نئی قسم سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔ دنیا بھر کے 27 ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیل گئی جس کی وجہ سے سینکٹروں لوگ متاثر ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ایکس ای سی نامی

20240919_181431

کرونا وائرس کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو متاثر کرلیا، وائرس کی اس نئی قسم سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے۔ دنیا بھر کے 27 ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیل گئی جس کی وجہ سے سینکٹروں لوگ متاثر ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے،سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا،بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ2سابقہ کووڈ سٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایکس سی سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں،بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس سی سی کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے،کیلیفورنیا کے اعلی طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلاؤ ابھی شروع ہوا ہے۔