خواتین معاشرے کی طاقت، وقار اور ترقی کی علامت ہیں۔ اکرام الدین
خواتین معاشرے کی طاقت، وقار اور ترقی کی علامت ہیں۔ اکرام الدین
خواتین کے احترام، تحفظ اور با اختیار بنانے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خواتین معاشرے کی طاقت ، وقار اور ترقی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ ، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں خواتین کو عزت ، تحفظ اور مساوی مواقع حاصل ہوں۔ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیں خواتین کے عالمی دن پر عہد کریں کہ خواتین کے احترام ، تحفظ اور بااختیار بنانے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر خاتون خود کو محفوظ اور باوقار محسوس کرے انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر دور میں معاشرے کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں ان کے باعزت مقام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔