جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب ہارون آباد جناب عالی کروائی فرما کر لاکھوں روپے مالیت کی متروکہ املاک
جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب ہارون آباد
جناب عالی
کروائی فرما کر لاکھوں روپے مالیت کی متروکہ املاک بورڈ کی مذکورہ اراضی پیشہ ور قبضہ مافیہ سے واہ گزوائیں کیونکہ کے جن کا اس پر قبضہ ہے انکا سرکاری املاک پر قبصہ کرکے آگے فروخت کرنا دیرینہ خاندانی پیشہ ہے جو کے پہلے بھی متعدد بار ایسا کر چکے ہیں
اقلیتوں کے بار بار اپیل کرنے اور میرے اسی گاوں کے ذمہ دار شخصیت کی حثیت سے ذاتی طور پر اپ سے بار بار گزارش کے باوجود آپ کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں کیامیں پوچھ سکتا ہوں کہ ایک ریڑھی بان اور پھڑی والا جو شام کو اپنا سمیٹ کر گھر چلا جاتا ہے کے سر پر ہر وقت سوار رہنے والی ا نتظامیہ اس طرف منہ کیوں نہیں کرتی ؟ کیا یہ آپ کے دائرہ اختیار میں نہیں؟ کیا گاوں اور شہر میں انکروچ منٹ کےقوانین الگ الگ ہیں ؟ اس میں آپ کی مجبوری کیا ہے ؟ کیا یہ لوگ اپ سے اور قانون سے بالاتر ہیں ،؟ کوئی ذاتی انٹرسٹ ہے کیا ؟ مجبوری ہے یا کسی کو oblige کررہے ہیں آپ ؟ اپ کو جب بھی گاوں میں کسی غیر قانونی قبضہ یا انکروچ منٹ کے بارے میں اگاہ کیا جاتا ہے اپکا رسپانس زیرو ہوتا ہے