November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سندہ حکومت کے ہاری کارڈ اور گندم سبسڈی پروگرام میں بڑے پیمانے

IMG-20260308-WA0089

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سندہ حکومت کے ہاری کارڈ اور گندم سبسڈی پروگرام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف،محکمہ زراعت اور روینیو کی ملی بھگت سے من پسند افراد کی گندم کاشت کی اراضی زائد ظاہر کرکے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا،سینکڑوں غریب کاشتکارگندم سبسڈی اور ہاری کارڈ سے محروم،تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کی جانب سے ایک سے پچیس ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان کاشتکاروں کی مالی معاونت کے لئے ہاری کارڈ کا اجراء کیا گیا اور گندم کی زیادہ پیداوارکے لئے گندم سبسڈی کی اسکیم شروع کی گئی،مگر محکمہ زراعت اور روینیو عملے کے افسران کی مبینہ رشوت خوری اور اپنا نوازی پالیسی کے سبب سینکڑوں غریب کاشتکار ابھی تک ہاری کارڈ اور گندم سبسڈی سے محروم ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت اور روینیو کے عملے نے من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے گندم کی کاشت کی اراضی زائد ظاہر کرکے سندہ حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے،اور اس سلسلے میں زرعی ڈیلروں سے ساز باز کرکے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی رسیدیں بھی حاصل کرلی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق تین ماہ گزرجانے کے باوجود درجنوں غریب کاشتکاروں کے فارم ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں،،بتایا جاتا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے فارم تصدیق کے لئے مختیار کار آفس ارسال کئے جاتے ہیں،جہاں پر تصدیق کے بعد فارم منظور ہوتے ہیں،مگر نوابشاہ اورتحصیل دوڑ میں محکمہ زراعت اور روینیو عملے کی مبینہ نااہلی کے سبب سینکڑوں کاشتکار وں کو گندم سبسڈی کی رقم نہیں مل سکی ہے،جسکے سبب کاشتکار سخت پریشان ہیں،کاشتکاروں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلٰی سندہ اور دیگر اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے