November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی یومِ علیؓ

IMG-20260308-WA0064

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی یومِ علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پیز کو ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے یومِ علیؓ کے موقع پر رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں امام بارگاہوں، مساجد اور جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے روٹس اور حساس مقامات کی چیکنگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔پولیس موبائیل اور اور موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کیا جاۓ
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ جلوسوں کے دوران شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں