October 28, 2026

*شہریوں کو صفائی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں خالقداد گاڑا*

20240919_181431

*شہریوں کو صفائی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں خالقداد گاڑا*

*میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا*

گجرات (محمد ناصر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد صوبہ کو گندگی سے پاک کرکے صحت مند اور خوبصورت بنانا ہے جس کے تحت سڑکوں بازاروں گلی محلوں سمیت تمام عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا نے تمام سینٹری ورکر چیف سینٹری ورکر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گجرات کو گندگی سے پاک کرنا اور عوام کو صاف ستھرہ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام سینٹری ورکر میٹ خاکروب صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کے حصول پر پوری توجہ دیں نااہل ملازم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں اپنے اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں شہریوں کو صفائی میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے