سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت پنجاب
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا شہر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر، سیاسی و انتظامی نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری، ٹریفک مسائل کے حل اور شہری سہولیات میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرگودھا شہر کو بہتر انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔