لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے
لیہ (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نادار اور مستحق طالبات میں یونیفارم تقسیم کیے جبکہ شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا۔
ڈپٹی کمشنر لیہ کا کہنا تھا کہ مستحق اور کم آمدن والے طبقات کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ طالبات کی حوصلہ افزائی اور خود اعتمادی میں اضافہ کر کے انہیں ملک و قوم کا باصلاحیت اور مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن محمد رضوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اساتذہ اور طالبات نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تعلیم و شجرکاری کے اس اقدام کو سراہا۔