November 17, 2026

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ناروا رویے کے خلاف ضلع وہاڑی کی تینوں بار ایسوسی ایشنز نے وکلا کے ساتھ اظہارِ

IMG-20260307-WA0116

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ناروا رویے کے خلاف ضلع وہاڑی کی تینوں بار ایسوسی ایشنز نے وکلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 9 مارچ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ضلع وہاڑی کی تمام تحصیلوں کے وکلا 9 مارچ کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا وکلا کے ساتھ رویہ نامناسب اور غیر مناسب ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام وکلا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 9 مارچ کو مکمل ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
بار نمائندگان نے مزید کہا کہ اگر وکلا کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔