November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )تھانہ میراں پور کی حدود میں زمین کے لالچ میں چچا زاد بھائی محمد سلیمان کو قتل کرنے کی کوشش

IMG-20260307-WA0110

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )تھانہ میراں پور کی حدود میں زمین کے لالچ میں چچا زاد بھائی محمد سلیمان کو قتل کرنے کی کوشش
تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی علاقے موضع بھنجر والا کے رہائشی محمد شہزاد ولد محمد گلزار نے سیدھی فائرنگ کر کے میاں محمد سلمان کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ پاک کے کرم سے محمد سلمان محفوظ رہا محمد سلمان نے بتایا کہ معمولی سی تلخ کلامی پر مجھے اور میرے گھر والوں کو گالم گلوچ کرتے رہے میں ان کو روکنے کے لیے گیا تو تینوں بھائیوں محمد شہزاد محمد زوار محمد عمران نے مل کر بہت مارا بازو بھی ٹوٹ گیا 15 پر کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد شہزاد کے والد محمد بزدار کو حراست میں لے لیا اور پستول میگزین گولیاں اور خالی خول موقع سے برامد کیا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد ناجائز اسلحہ کا کام کرتا ہے اور اس کے پاس اس کے گھر میں ناجائز اسلحہ موجود ہے محمد سلمان نے اپیل کی ہے ڈی پی او وہاڑی آر پی او ملتان اور وزیراعلی پنجاب سے مجھے انصاف دلایا جائے