مسلم دنیا کی ملٹری ڈاکٹرائن کیا ہے؟`
`مسلم دنیا کی ملٹری ڈاکٹرائن کیا ہے؟`
*دیکھا جائے تو 1967ء میں جنم لینے والا ادارہ او آئی سی مسلم دنیا کی ملٹری ڈاکٹرائن سیٹ کرنے کیلئے ایک بہترین بینچ مارک تھا جس کے فعال ہونے کا دشمن کیلئے خطرہ فطری تھا اور ہے کیونکہ وہ اس کی فعالیت اور غیر فعالیت کو اسی سپیکٹرم سے جانچتے ہیں، لیکن، دوسری طرف یہی ادارہ مسلم دنیا کی الجھنوں کی بھینٹ چڑھ کر ایک لطیفہ کیا، ایک مستقل طعنہ بن کر منہ چڑانے لگا! ہر رکن مسلم ریاست کی ریاستی معروضات کے غلبے، تاریخ اور مسلم دنیا کی مجموعی نظریاتی فالٹ لائنز کی الجھنوں نے مسلم ملٹری ڈاکٹرائن کی یکسوئی کی امیدوں کو دفنا کر رکھ دیا!*
*ایسا بے سبب نہیں ہوا اور بھلا کیوں نہ ہوتا! جبکہ ترکیہ کو لبرلازم/سیکولرازم کا بخار چڑھا ہوا تھا، زیادہ تر عرب ممالک قومیت میں ڈوب گئے، شاہ ایران کے دور میں ایران میں فرقہ پرستی سے بالا pan-Islamism کی لہر تھی اسکی جگہ ایرانی اسلامی انقلاب نے لے کر اسے کھوکھلے نعرے میں بدل دیا جس کی سزا ابھی تک چل رہی ہے، سعودی شاہ فیصل کو شہید (ان شاء اللہ) کر دیا گیا، بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب سوویت-یونین اور وار آن ٹیرر میں مصروف ہوئے یا کر دیئے گئے! اس دوران پاکستان وہ واحد مسلم ملک ہے جو متوازن طور پر اپنی ایک مربوط ملٹری ڈاکٹرائن بنانے کے قابل ہوا، اگرچہ، کوشش تو دیگر کئی نے بھی کی لیکن ممکن نہ بنا سکے!*
*ایرانی انقلاب اور پہلی عراق جنگ سے لے کر آج تک سب ہی جدید مسلم ریاستیں جاننے اور سیکھنے کے متواتر عمل سے گزرتی رہیں ہیں جس دوران انھیں بڑی ریاستوں کی پولرائزیشن کی بھیبٹ اس طرح سے چڑھنا پڑا! نہ صرف یہ کہ گاہے بگاہے پہلے، بلکہ، 7 اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک اسرائیل کے مقابلے میں یہ ممالک اتنے ناکارہ ثابت ہوئے کہ اسلام تو کجا انسانیت کی زمہ داری کا حق بھی ادا کرنے کے قابل نہ رہے! وجہ؟ وہی ہر ریاست کی اپنی انفرادی ملٹری ڈاکٹرائن یا امریکہ یا روس کے منصوبوں کی پیروی! تو کیا اب وقت نہیں آگیا کہ جب امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل تک اتحادیوں کے ساتھ اپنے مفادات کا دفاع یا حصول کی کوشش کرتا ہے تو مسلم ممالک کو مسئلہ کیوں ہے؟*
*اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا فیصلہ کرے کہ اپنی تہزیب کو خیر آباد کر کے انٹرنیشنل لبرل آرڈر کے تحت اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی مطیع و تابع فرماں اور bait بنے رہنا ہے؟ یہ محال ہے؟ پھر سُنِّی اور شیعہ باہمی لڑائیاں کر کر کے اور کفار سے پس پردہ ہاتھ ملائے رکھنے کی بجائے مسلم دنیا میں سُنِّی اور شیعہ دو الگ بلاک/سلطنتیں بنا لیں! باہمی عدم جارحیت اور مشترکہ دشمن سے اکٹھے نمٹنے کا معاہدہ کر کے الگ الگ سمت میں تعمیری مسابقت کی بنیاد پر جد و جہد کی بنیاد رکھیں! یہ بھی محال ہے؟ پھر کم از کم عرب ممالک جو کہ امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسرائیل اور ایران سب کو دیکھ چکے تو عربوں اور دیگر ہمخیال مسلم ریاستوں کو ساتھ مل کر ایک چھوٹا بلاک ہی تشکیل دے لیں یعنی عرب لیگ کا میگا ورژن بنا لیں تاکہ اپنی ایک ملٹری ڈاکٹرائن پر مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکے!*
*مسلم دنیا اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے خصوصی استحقاق کی بات کرتی تھی تو جواب ملتا تھا عالمی نظام میں religion کی بنیاد پر ریاستی حقوق کی کوئی گنجائش نہیں! لیکن! اب جس طرح سے Western اور American Civilization, Neoconism اور Zionism کے عالمی غلبے کی بات علی الاعلان کی جاتی ہے تو مسلم دنیا کے پاس Pan-Islamism کی بنیاد پر اپنا indigenous ویژن اور ملٹری ڈاکٹرائن نہ بنانے کا کیا جواز ہے؟*
*عالمی امن اور متوازن عالمی نظام کیلئے مسلم دنیا کو ملٹری ڈاکٹرائن کے علاوہ اپنے معاشی، جغرافیائی، عالمی سیاسی اور انسانی حقوق کی خاطر اپنی bargaining power بنانے کی ضرورت ہے! اگر کمزور مسلم دنیا اپنے اندر قدرے کرنٹ پیدا نہیں کرتی تو ہر مسلم. ملک کا اندرونی اور علاقائی ارتعاش مسلم دنیا کو سکون سے اب کبھی بھی جینے نہیں دے گا! یہیں پر بس نہیں کمزور مسلم دنیا عالمی قوتوں کا مہرہ بن کر دنیا کے سامنے اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک کا باعث بھی بنی رہے گی!*