November 17, 2026

غضب (GAZAP) تھرمو بیریک فریگمینٹیشن بم، ترکی کے اسلحہ خانے میں شامل طاقتور ترین روایتی یعنی غیر جوہری فضائی ہتھیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Screenshot_2026-03-07_165250

غضب (GAZAP) تھرمو بیریک فریگمینٹیشن بم، ترکی کے اسلحہ خانے میں شامل طاقتور ترین روایتی یعنی غیر جوہری فضائی ہتھیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس کا بنیادی مقصد ایک ہائی ییلڈ، درست نشانہ بنانے والا ہتھیار فراہم کرنا ہے جو مضبوط، نیم مضبوط اور اعلیٰ قدر کے اہداف مثلاً کمانڈ سینٹرز اور ایئر بیسز کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہو سکے۔
GAZAP جدید رہنمائی نظام سے لیس ہے، جن میں GPS اور انرشیل نیویگیشن سسٹم (INS) شامل ہیں، جو ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتے ہیں۔
اس میں ایک جدید فیوز نصب ہے جو زیرِ زمین خالی جگہوں مثلاً سرنگوں یا چیمبرز کا سراغ لگا سکتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ تباہی کے لیے عین مناسب لمحے پر دھماکہ کیا جا سکے۔
پاکستانی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 16، جے 10 سی اور میراج طیاروں پر اسے نصب کیا جا چکا ہے، یوں یہ بم فضا سے زمین تک بجلی کی طرح گرتا ہے اور ہدف کو لمحوں میں ملبے کے ڈھیر میں بدل دیتا ہے