November 17, 2026

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر

IMG-20260307-WA0092

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کی زندگی کا مشن ہے اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ رنگپور بگھور میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر رابطہ اور سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور کوآرڈینیٹر عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت متعلقہ اداروں تک پہنچ سکیں اور ان کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھورنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقائی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے نے کہا کہ عوام کی خدمت کسی بھی سیاسی و سماجی کارکن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور یہی سوچ انہیں عملی میدان میں متحرک رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد ہی اصل سرمایہ ہے اور اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے وہ دن رات کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع کی فراہمی اور عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور بلا تفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ دریں اثناءعلاقہ کے سماجی و عوامی حلقوں نے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کے اس جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کاوشوں سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔