خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد میں مسجد یحیی ا کے سنگ بنیاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد میں مسجد یحیی ا کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی خوشاب جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مسجد یحیی ا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ کالج پہنچے پر پرنسپل کالج، سٹاف، سیاسی اورسماجی شخصیات نے مہمانان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ پرنسپل کالج عطاءمحمد مدھوال نے کالج اور مسجد کے پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر کالج کی ضروریات کا ذکر کیا۔ مہمانان خصوصی اور دیگر معززین نے اس مو قع پر پودے بھی لگائے۔ ڈی سی خوشاب جہانزیب حسین لابر اور ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور اپنے ہاتھوں سے مسجد کی پہلی اینٹ رکھی۔ اس تقریب کے میزبان صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، پرنسپل کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد عطاءمحمد، صدر چیمبر آف کامرس اکرام اللہ خان، جبکہ دیگر مہمانوں میں ملک رضوان بھاء، ملک رمضان بوڑانہ، منیرطاھر ایڈووکیٹ، جاجی بشیر اعوان، مبشر ظل، امان اللہ نیازی اوردیگر شامل تھے۔ آخر میں مولانا فدالرحمان نے مسلم امہ کی بھلائی کیلے دعا کرائی۔