November 17, 2026

*نوسر باز لفٹ دینے کے بہانے بزرگ شہری کو لوٹ کر فرار* پولیس مصروفٍ تفتیش*

IMG-20260307-WA0088

*نوسر باز لفٹ دینے کے بہانے بزرگ شہری کو لوٹ کر فرار*
پولیس مصروفٍ تفتیش*

میلسی(محمدمختارسولگی) نٸی أبادی بستی شوروالہ موضع لالسگو تحصیل میلسی کے رہاٸیشی کینسر کے مریض سالے کی تیمارداری اور اپنی بیٹی کو عیدی ملنے کیلٸے شجاع أباد سے أنیوالہ بزرگ نوسر بازوں کے ہتھے چڑھ گیا،تقریباً 25000ہزار روپے نقدی،قومی شناختی کارڈ اور کچھ ضروری کاغذات سے محروم ہوگیا۔ شجاع أباد کارہاٸیشی محمد رفیق ولد امیر نامی شہری نٸی أبادی بستی شوروالہ موضع لالسگو میں رہاٸیش پزیر اپنے کینسر کے مریض سالے کی تیمارداری اور بیٹی کو عیدی دینے کیلٸے بس کے ذریعے دوکوٹہ کے راستے أیا۔ دوکوٹہ سے شوروالہ نزد اڈہ ٹپن أباد کیلٸے رکشے کا انتظار کررہاتھا کہ موٹر ساٸیکل پر سوار دو جوان أٸے جنہوں نے بزرگ سے انکی منزل کا پوچھا۔جواب ملنے پر انہوں نے بزرگ سے کہا کہ ہم بھی ادھر جارہے ہیں أپ بھی أجاٸیں ۔بزرگ کو موٹر ساٸیکل پر درمیان میں بٹھالیا اور دوسرا شخص پیچھے بیٹھ گیا۔ بزرگ کے سالے اور بیٹی کے گھر سے چند سو میٹر دور انہوں نے موٹرساٸیکل روک کر بزرگ کو دھکا دیکر گرا دیااور فرار ہوگٸے۔اطلاع ملنے پر پہلے پولیس تھانہ مترو اور پھر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے وقوعہ کا دورہ کیا اور مزید کاراواٸی شروع کردی۔