November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈی پی ایس سکول کے بورڈ آف

IMG-20260306-WA0316

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈی پی ایس سکول کے بورڈ آف گورننس ڈسٹرکٹ پرموشن مجسٹریٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل غزالہ کنول ، اے ڈی سی آر عبداللہ خان اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ڈی پی ایس سکول کے پرنسپل چوہدری صلاح الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا ،محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور ڈی پی ایس سکول کمیٹی کے ممبران اجلاس میں شریک ہوئے ڈی پی ایس سکول جوہرآباد کے پرنسیپل صلاح الدین نے سینئر اساتذہ وٹیچر کی سینارٹی لسٹ ، اے سی آر ،سروس ایکسپیریئنس ،ٹائم سکیل ،کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور میرٹ۔رول ریگولیشن کے مطابق مکمل ڈاکومنٹ کے کیسز DPC کمیٹی کے سامنے پیش کیے علاوہ ازیں سٹاف ،بجٹ ، پراجیکٹ ڈویلپمنٹ،سکول کے رول ریگولیشن اینڈ لاء ودیگر امور بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو بریفنگ دی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پرنسیپل چوہدری صلاح الدین نے ڈی پی ایس سکول جوہرآباد کی سیکورٹی انتظامات اور سکول کے سکیورٹی کمروں بارے بھی تفصیلی بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے تمام نکات کاجائزہ لینے کے بعدتمام تجاویز اور منصوبوں کی منظوری دی گئی ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا بچوں کی کلاسز ،تعلیمی معیار ، بچوں کے کھیلوں کے گراوُنڈ، صفائی دیگر سہولیات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے ڈی پی ایس جوہرآباد کے ترقیاتی اور مینٹننس کے کاموں کی تجاویز کمیٹی کو پیش کیں۔