شاہپور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے یونین کونسل جھاوریاں کا
شاہپور (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے یونین کونسل جھاوریاں کا دورہ کر کے نگہبان رمضان کارڈ کی گھر گھر تقسیم کے عمل کو چیک کیا اور خود گھر گھر جا کر لوگوں کو کارڈ فراہم کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ
شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مستحق افراد تک امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا، تاکہ حکومت پنجاب کے ریلیف اقدامات حقیقی حقداروں تک پہنچ سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوام کی سہولت اور آسانی ہماری اولین ترجیح ہے اور امدادی سرگرمیاں مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رہیں گی۔