November 17, 2026

ساہیوال(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان

IMG-20260306-WA0314

ساہیوال(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان نے گورنمنٹ پرائمری سکول ہاؤسنگ کالونی چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور سکول میں جاری سرگرمی پر مبنی تدریسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ابوزر عبد الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈی ای او ایلیمنٹری ساہیوال نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور اساتذہ کرام کی جانب سے طلبہ کو سرگرمی کی بنیاد پر دی جانے والی تدریس کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔