سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے محکمہ زراعت میں خدمات انجام دینے والے سینئر
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے محکمہ زراعت میں خدمات انجام دینے والے سینئر زرعی افسر تحصیل نورپورتھل ملک محمد نواز چدھڑ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سرگودھا تعینات کر دیاہے۔
ملک محمد نواز چدھڑ کا شمار محکمہ زراعت کے تجربہ کار اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران کسانوں کی رہنمائی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی کاوشوں کی بدولت مختلف علاقوں میں کسانوں کو جدید زرعی طریقۂ کار سے آگاہی ملی جس سے فصلوں کی پیداوار میں بہتری آئی۔
ذرائع کے مطابق ملک محمد نواز چدھڑ نے محکمہ زراعت میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے ہمیشہ دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ وہ کسان دوست پالیسیوں کے فروغ، زرعی اصلاحات اور فصلوں کو بیماریوں اور کیڑوں سے بچاؤ کے حوالے سے بھی متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ان کی گریڈ 19 میں ترقی اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سرگودھا تعیناتی پر محکمہ زراعت کے افسران، کاشتکاروں اور مختلف سماجی و زرعی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کریں گے۔
ملک محمد نواز چدھڑ نے اس موقع پر کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی زرعی پالیسی کے مطابق کسانوں کو جدید زرعی رہنمائی فراہم کرنے، فصلوں کی بہتر پیداوار اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کی خوشحالی ہی دراصل ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔