November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے

IMG-20260306-WA0312

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیاگیا اور اس حوالے سے( خواتین اور ملکی استحکام ) کے عنوان سے گفتگو نشر کی گئی۔ پروگرام میں جس میں سرگودھا کی نامور خواتین نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف شعبہ جات سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ ان مہمانان گرامی میں
ڈاکٹر ثمینہ گل انچارج شعبہ اردو یونیورسٹی آف لاہور ،
پروفیسر شازیہ ظفر فارق کالونی ڈگری کالج ،منیبہ صفدر ہیڈ مسڑیس گورنمنٹ ہائی سکول استقلال آباد ،
صغری ا عالم انچارج گرلز گائڈ ہاؤس سرگودھا، ڈاکٹر رضیہ نیازی اسپیچ تھراپسٹ ،
سینئیر ایڈووکیٹ عصمت زہرا ، عاصمہ ملک چیف ایڈیٹر روزنامہ پہچان پاکستان،
نمرہ سلیم سی ای او آرٹ اینڈ ڈیزائن اور رفعت رانی سماجی رہنما انچارج حوا شیلٹر ہوم شامل ہیں۔
پروگرام کی میزبان : منزہ انور گوئیُندی تھیں جبکہ
پروڈیوسر : جمشید قادری تھے اور یہ پیشکش ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سرگودھا کی تھی۔