November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ حلقہ قادریہ شاذلیہ کے زیر اہتمام مرزا مسجد میں افطاری

IMG-20260306-WA0307

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

عمرکوٹ حلقہ قادریہ شاذلیہ کے زیر اہتمام مرزا مسجد میں افطاری

تفصیلات کے مطابق حلقہ قادریہ شاذلیہ کے زیر اہتمام مرزا مسجد عمرکوٹ میں ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے پُروقار افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں مذہبی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افطار کے مہمانانِ خصوصی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع عمرکوٹ کے وائس پریزیڈنٹ سائیں سید صفدر علی شاہ، سید شاہجہان علی شاہ اور پیر عادل شاہ ہاشمی شامل تھے، جبکہ افطار کے میزبان پیر نور محمد قادری تھے۔اس موقع پر اشرف رضا بریلوی پیر نور محمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں عبادات، خیرات اور مستحق افراد کی مدد پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں محبت اور اخوت کو فروغ مل سکے۔بعد ازاں سائیں سید صفدر علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔