November 17, 2026

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی ملک احمد کامران نے اپنے بیان میں کہا ہے

IMG-20260306-WA0306

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی ملک احمد کامران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر 4 ماہ قبل ڈی پی او وہاڑی نے مجھے خصوصی ٹاسک دیکر تھانہ سٹی میلسی تعینات کیا جس پر میں نے اپنے تعیناتی کے دوران 3 موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کیے جن کے 5 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے دوران تفتیش 25 مقدمات ٹریس کرکے 30 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کرکے مدعیان کے حوالے کیا جس میں 25 موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی شامل ہے ایس ایچ او احمد کامران نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی بڑی وجہ شہریوں کی لاپرواہی اور وائرلاک کا استعمال نہ کرنا ہے ایس ایچ او احمد کامران نے شہریوں سے موٹر سائیکل کو ہینڈل لاک کے ساتھ ساتھ وائر لاک لگانے ، موٹر سائیکل گھروں کے اندر کھڑی کرنے اور مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع کرنے کی اپیل کی ہے