November 17, 2026

بس ایک سوال چین اس جنگ میں کیوں کردار ادا کررہا

Screenshot_2026-03-04_182809

بس ایک سوال چین اس جنگ میں کیوں کردار ادا کررہا ہے۔
اسکا جواب صرف ایک ہے۔
اس پورے بلاگ میں چین کا نام ہٹاکر ایک اور نام رکھ کر پڑھیں، دماغ کی بتی روشن ہوجائیگی۔ 😊

پاکستان انڈیا جنگ میں رافیل گر گئے، یورپ پر چین کی برتری ثابت ہو گئی- یہ تھا ہمارا دعوئ کہ دنیا بدل گئی مئی جنگ کے فوری بعد-

ایران- امریکا جنگ نے تاہم مئی جنگ پہ مہر ثبت کر دی ھے اور اب دنیا کا نقشہ مستقل طور پہ بدل گیا ھے اور چین غیر متنازع طور پر امریکی ٹیکنالوجی پر حیران کن حملہ کر کے بلا شرکت غیرے دنیا کی سپر طاقت بن گیا-
وہ کیسے؟
امریکا یہ تو مان چکا ہے کہ بحری بیڑہ ابراہام کو چین کی ٹیکنالوجی سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یہ کامیاب ایرانی حملہ امریکی بوکھلاہٹ کا سبب بنا ہے-
امریکا اپنے تمام بحری بیڑے دور لے گیا ھے –
لیکن یہ اتنا اہم نہیں، اہم ترین واقعہ سات امریکی جہازوں کا گرنا ہے۔
امریکا کا یہ مان لینا کہ اس کے سات جہاز، جن میں تین F-35 بھی شامل ہیں، چین کی ٹیکنالوجی نے گرائے ہیں، ایک بھونچال کا سبب بن جائے گا۔ یہ امریکا کے لیے بے انتہا بڑا صدمہ ہے کہ نہ تو کوئی میزائل آیا، نہ کہیں سے کوئی جہاز آیا، اور امریکی جنگی و ناقابلِ تسخیر جہاز کٹی پتنگوں کی طرح گرنے لگے۔
یہ ایسا صدمہ ہے جس نے امریکا کو مجبور کیا کہ تمام جہاز قبرص لے جائے۔
چین احتیاط یہ کر رہا ہے کہ ایران کی سرزمین پر جہاز نہیں گرا رہا، کیونکہ یہ سیدھا چین کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔
اس لیے اس نے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے کہ امریکا کو پیغام بھی چلا جائے، اسے عزت بچانے کا موقع بھی مل جائے، اور عالمی جنگ کی صورتِ حال بھی پیدا نہ ہو۔
کوئی شک نہیں کہ یہ جہاز کویت کا نظام فیل ہونے سے گرے ہیں- لیکن کویت کا نظام کئسے فیل ہوا- جی ہاں! یہ ایک زبردست سائبر حملہ ھے جس نے جہازوں کے انجن جام کر دئیے-
میرے نزدیک تیسرا اہم واقعہ یہ ھے کہ اسرائیل کے سارے دفاعی حصار توڑتے ہوئے ایرانی میزائل کا نیتن یاہو کے دفتر کو تباہ کرنا ہے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم اور پیٹریاٹ بھوسے کا ڈھیر ثابت ہوئے، اور یہ بھی چین کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے-
اس وقت اسرائیلی بدمعاش کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں چھپے-