پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم؛ وزیراعظم نے منظوری دے دی ‘
فارما کمپنیوں کے لیے لوٹ مار کی کھلی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری’ نور مہر صدر فارماسسٹ ڈرگ فورم کا ملک گیر احجاج کا اعلان
*پاکستان میں یونانی ہربل نیوٹرا ادویات پر 18 فیصد ٹیکس ، جان بچانے والی ادویات پر ایک فیصد سیلز ٹیکس ہوگا* ۔
لاہور- پاکستان میں ادویات کا نظام درہم برہم، سابقہ نگراں کاکڑ حکومت کی کابینہ نے جاتے جاتے 6 فروری 2024 کو ادویات کی قیمتوں کے نظام کنٹرول کو سرے سے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ،جبکہ 19فروری کو نگران کابینہ نے 229 SRO کے ذریعے پاکستان میں ایلوپیتھک ادویات کی قیمتوں کے نظام کو کنٹرول ختم کرنے کی منظوری دی تھی، پرائس ڈی کنٹرول کی اس منظوری نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا اور 22 فروری 2024 کو جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی کابینہ نگراں کو یہ اختیارات نہیں تھے کہ وہ اس طرح کے بڑے فیصلے کر سکے، عوام اور مریضوں کے حق میں سٹے ارڈر دے دیا گیا تھا ، طاقتور ڈرگ مافیا اور ڈرگ اتھارٹی اف پاکستان کی نااہلی اور وفاقی وزارت صحت کے عدم تعاون کی وجہ سے پاکستان میں ادویات کا نظام خراب اور قیمتوں میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]