174

‏خود کو ریاست کہنے والے اب ریاست بنیں یوکرین اور روس کی جنگ شروع ہوئی۔ یورپ یوکرین کیساتھ تھا۔ جب وہاں کے لوگوں نے جنگ کے خوف سے نقل مکانی کی تو پورے یورپ نے ان کےلیے اپنے دروازے کھولے۔ برطانیہ ، فرانس ، جرمنی کے عام عوام نے یوکرینی لوگوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔

‏خود کو ریاست کہنے والے اب ریاست بنیں

یوکرین اور روس کی جنگ شروع ہوئی۔ یورپ یوکرین کیساتھ تھا۔ جب وہاں کے لوگوں نے جنگ کے خوف سے نقل مکانی کی تو پورے یورپ نے ان کےلیے اپنے دروازے کھولے۔ برطانیہ ، فرانس ، جرمنی کے عام عوام نے یوکرینی لوگوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔

اب اگر آپریشن ناگزیر ہے تو ڈی ایچ اے میں کنٹونمنٹس میں رہنے والے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران ان لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیں۔ پختونخواہ سے جتنے لوگ ہجرت کریں گے نقل مکانی کریں گے انہیں سب سے پہلے چھت درکار ہوگی۔

سوات آپریشن میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے تھےمہینوں تک کیمپوں میں پڑے رہے وہ لوگ واپس لوٹے تو انکے گھر ملبے کے ڈھیر بن چکے تھے۔ اب ویسا نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست کہلوانے والا ادارہ اپنے گھروں میں ان لوگوں کو ٹھہرائے۔ انہیں پناہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں