165

عمرکوٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے ۔ اور نہ ہی ہم نے کسی پولیس آفیسر کو یاصحافی کو کوئی رقم بطور رشوت دی ۔ ہمارے خلاف من گھڑت

عمرکوٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے ۔ اور نہ ہی ہم نے کسی پولیس آفیسر کو یاصحافی کو کوئی رقم بطور رشوت دی ۔ ہمارے خلاف من گھڑت پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ایس ایس پی عمرکوٹ و اعلی حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کی فیئر انکوائری کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ۔انیلاراجپوت کا ڈھورونارو تھانے میں ایس ایس پی عمرکوٹ آصف بلوچ کے حکم پر ڈی ایس پی پتھورو ماجد قائم خانی اور ایس ایچ او ڈھورونارو ریاض لغاری کے سامنے انکوائری میں بیان ریکارڈ کرایا ۔ جبکہ لڑکی کے والد ناصر اجپوت نے کہاکہ میں مزدور پیشہ آدمی ہوں ۔ روزکماکر کھانے والا میرے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ ہم نے کسی پولیس آفیسر یا صحافی کو کوئی رقم بطور رشوت نہیں دی ۔ ہم پر لگائے گئے الزامات کی فوری انکوائری کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ جبکہ ڈی ایس پی ماجد قائم خانی نے کہاکہ ایس پی عمرکوٹ کے حکم پر انکوائری کے لیے آئے ہیں ۔ انشاءاللہ کسی سے بھی ناانصافی نہیں ہوگی ۔ اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئ ہے تو انصاف فراہم کیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں