October 24, 2026

**قصور: یونین کونسل بیرون راجہ جنگ نمبر 2 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار چوہدری عبدالمقیت کا عوامی خدمت اور ترقی کا عزم**

IMG-20261024-WA0046

**قصور: یونین کونسل بیرون راجہ جنگ نمبر 2 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار چوہدری عبدالمقیت کا عوامی خدمت اور ترقی کا عزم**

قصور میں یونین کونسل بیرون راجہ جنگ نمبر 2 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے نوجوان امیدوار چوہدری عبدالمقیت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان شاء اللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کی خوشحالی، علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا

چوہدری عبدالمقیت کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور راجہ جنگ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کی صورت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے

چوہدری عبدالمقیت نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام انہیں اپنے اعتماد سے نوازیں گے تاکہ وہ عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا سکیں

**رپورٹ:** غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان

#قصوریات