November 17, 2026

*نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی بروقت کارروائی مارکیٹ میں لگی خوفناک آگ پر قابو

IMG-20260305-WA0319

*نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سکرنڈ پولیس کی بروقت کارروائی مارکیٹ میں لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا، قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظایس ایچ او تھانہ سکرنڈ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سکرنڈ مارکیٹ میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر قابو پالیا اور بڑے جانی و مالی نقصان کو روک دیا۔گزشتہ رات تھانہ سکرنڈ کی حدود میں واقع مقامی مارکیٹ کی دکانوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ سکرنڈ کی پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہ صرف علاقے کو گھیرے میں لیا بلکہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔پولیس ٹیموں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کے عمل میں بھرپور حصہ لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے لوگوں کو محفوظ فاصلے پر منتقل کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔مجمع کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تاکہ امدادی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت مداخلت کی بدولت مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ جلنے سے بچ گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سکرنڈ نے کہا کہ “عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔مقامی تاجروں اور شہریوں نے سکرنڈ پولیس کی اس فوری اور جرات مندانہ کارروائی کو بے حد سراہا ہے*