November 17, 2026

*اساتذہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پرأگٸے*

IMG-20260305-WA0310

*اساتذہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پرأگٸے*

میلسی(محمدمختارسولگی)ملتان ڈویژن کے اساتذہ نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں آج ملتان پریس کلب نواں شہر کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ احتجاج میں شامل اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کے معمار ہیں اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، اس لیے حکومت پر لازم ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے اور ان کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمنٹ کی بحالی، پنشن ترامیم کا خاتمہ، ڈی آر اے 30 فیصد، اور ایجوکیٹرز، SESE اور AEO کی ریگولرائزیشن جیسے اہم مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
اساتذہ نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ اساتذہ متحد ہیں اور اپنے حقوق کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔