*تھانہ ٹبہ سلطان پور کی ڈکیت گینگ کیخلاف کاروائی.نوید گینگ کے تین ممبران گرفتار.13 مقدمات ٹریس کرکے 11 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد
*تھانہ ٹبہ سلطان پور کی ڈکیت گینگ کیخلاف کاروائی.نوید گینگ کے تین ممبران گرفتار.13 مقدمات ٹریس کرکے 11 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد*
میلسی(محمدمختارسولگی) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پورکی ڈکیت گینگ کیخلاف کاروائی۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوید گینگ کے تین ممبران گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں نوید، تحسین اور عدنان شامل ہیں گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش 13 مقدمات ٹریس کرکے 11 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برأمد کرلیا ۔برآمد شدہ مال مسروقہ میں نقدی ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں .گرفتار ڈاکو گینگ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال نے ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور اشرف ظہور کے ہمراہ برآمد شدہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کیا.