*لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مستحق بیوہ، مطلقہ خواتین میں گائیں، بھینسیں تقسیم کر دی گئیں*
*لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مستحق بیوہ، مطلقہ خواتین میں گائیں، بھینسیں تقسیم کر دی گئیں*
لیہ: محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں جانوروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
لیہ: تقریب میں ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی شرکت
لیہ: تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین، اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی بھی شریک
لیہ: ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہر اسلم سمراء، نور محبوب میلوانہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر افراہیم، ڈاکٹر عارف اقبال، میڈیا نمائندگان اور دیہی مستحق خواتین کی بڑی تعداد موجود
لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی مستحق خواتین کے لئے بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی کا تقریب سے خطاب
لیہ: دو ارب روپے سے 12 اضلاع کی بیوہ مطلقہ اور معاشی کمزور خواتین کو میرٹ پر مفت گائے بھینس دی جا رہی ہے۔ سمعیہ عطاء شہانی
لیہ: خواتین باعزت روزگار کما کر اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں گی۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی
لیہ: ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس احسن اقدام پر شکر گزار ہیں۔ ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی
لیہ: اس پروگرام کے تحت معاشی طور پر کمزور خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی کوشش ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
لیہ: محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے زیر اہتمام “چیف منسٹر لائیو سٹاک ایسٹس پروگرام” کے تحت مستحق بیوہ، مطلقہ اور کم آمدن والی خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی لیہ
لیہ: اس سکیم کا مقصد خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور گھریلو سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر
لیہ: ضلع لیہ میں اس فیز میں کل 367 مستحق خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر لیہ
لیہ: جانوروں کی فراہمی سے دیہی معیشت مضبوط ہو گی اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ڈی سی لیہ
لیہ: حکومت پنجاب مستحق خواتین کو صرف اثاثہ ہی نہیں بلکہ خود مختاری کا ذریعہ فراہم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس پروگرام سے ایک خاتون کے ذریعے ایک گھرانے کو سپورٹ دی جا رہی ہے۔ ڈی سی لیہ
لیہ: شفاف قرعہ اندازی/جانچ پڑتال کے بعد آج تحصیل لیہ اور چوبارہ کی 218 مستحق خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے جن کو گائے اور بھینس دی جا رہی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین
لیہ: محکمہ کے زیر اہتمام 6 مارچ کو تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 149 خواتین میں لائیو سٹاک ایسٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک