ہارون آباد پوسٹ گریجویٹ کالج کی فرسٹ ائیر کی ہونہار طالبہ بیٹی ابیحہ جان نے اپنی خداداد
ہارون آباد پوسٹ گریجویٹ کالج کی فرسٹ ائیر کی ہونہار طالبہ بیٹی ابیحہ جان نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے ایسا فن پارہ تخلیق کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ کم عمری میں بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے شاندار اور دلکش تصاویر بنا کر انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ٹیلنٹ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہوتا۔
ابیحہ جان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی مصوری کا شوق تھا اور وہ اپنے شوق کو محنت اور لگن سے نکھارتی رہیں۔ محدود وسائل کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کینوس پر اتار کر سب کو متاثر کر دیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایسی باصلاحیت طالبات کسی بھی تعلیمی ادارے کا فخر ہوتی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جائے تو وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
علاقہ مکینوں اور کالج انتظامیہ نے بھی ابیحہ جان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہونہار طالبہ کی سرپرستی کی جائے تاکہ وہ اپنے فن کو مزید نکھار سکیں۔
یہ باصلاحیت بیٹی نہ صرف ہارون آباد بلکہ پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔