ممبرِ قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ نے ایرانی سفارتخانے میں اظہارِ تعزیت کے بعد ایران کے سفیر سے ملاقات
ممبرِ قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ نے ایرانی سفارتخانے میں اظہارِ تعزیت کے بعد ایران کے سفیر سے ملاقات کی اور ایرانی قوم کی جرأت، استقامت اور قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم اُمہ کی مجموعی بے بسی پر ندامت اور گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی شہادت سے تاریخِ کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایران کو طاغوتی قوتوں کے مقابل فتح و سرخروئی عطا فرمائے، اور امام خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی شہادت واقع کربلا کی طرح امتِ مسلمہ کی غیرت و حمیت کو بیدار کرے، اِن شاء اللہ!