ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیزشیخ ٹھٹہ پولیس مقابلہ پولیس مقابلے کے دوران منشیات فروشی
ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیزشیخ
ٹھٹہ پولیس مقابلہ
پولیس مقابلے کے دوران منشیات فروشی (کرسٹل آئس)، رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ٹھٹہ کی حدود شاہ مراد لنک روڈ، ماذا جوس فیکٹری کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شہزاد ولد ظفر عرف ہاشم منگنہار، سکنہ مسن محلہ ٹھٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ ٹھٹہ، مکلی اور گرد و نواح کے علاقوں میں منشیات فروشی (کرسٹل آئس)، رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ٹھٹہ پر پولیس فرائض میں مداخلت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ اس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او ٹھٹہ زیاد حسین نوناری کی بہادری قابلِ تحسین ہے۔ اس کارروائی کے دوران انہوں نے جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ان کی بروقت اور دلیرانہ قیادت کے باعث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر کے علاقہ مکینوں کو آئس جیسی لعنت اور بڑے نقصان سے بچایا گیا۔ ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔