November 17, 2026

*پاکستانی فضائی حملوں کا خوف، طالبان عہدیدار صوبہ بامیان فرار ہونے لگے*

IMG-20260302-WA0126

*پاکستانی فضائی حملوں کا خوف، طالبان عہدیدار صوبہ بامیان فرار ہونے لگے*

پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے طالبان عہدیدار صوبہ بامیان فرار ہونے لگے۔

افغان نیوز ایجنسی اماج نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشات کے پیش نظر کئی افغان طالبان عہدیدار صوبہ بامیان میں منتقل ہو گئے ہیں۔

نیوزی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہلکار پانچ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بامیان پہنچے اور اس کے بعد سے انہوں نے علاقے میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر نیوز ایجنسی نے ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر اب بھی بامیان کے ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔