November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم

IMG-20260302-WA0109

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ دولت پور:کرائم نمبر 27/2026 بجرم دفعات 324، 353، 224، 225 PPC میں ملوث ملزمان مشوق ڈاہری، رب رکھیو ڈاہری اور گلاب ماچھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان اس وقت پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ قاضی احمد:سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان سجاد راہو اور امجد ملاح کو گرفتار کرکے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ گولیاں اور ایک لاٹھی برآمد کی گئی۔ اس ضمن میں کرائم نمبر 78/2026 بجرم دفعات 398، 401 PPC اور کرائم نمبر 79/2026 بجرم دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تھانہ تعلقہ نواب شاہ:لسٹڈ ایکٹو کرمنل و اشتہاری ملزم جنید علی ولد محمد قابل مگسی سکنہ حقانی کالونی نواب شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جن میں:کرائم نمبر 105/2025 بجرم دفعات 379، 427 PPC
کرائم نمبر 113/2025 بجرم دفعات 379، 511 PPC کرائم نمبر 114/2025 بجرم دفعات 381-A، 379 PPCکرائم نمبر 04/2026 بجرم دفعات 9(i)(3)(b) CNSA کرائم نمبر 08/2026 بجرم دفعات 324، 353، 398، 401 PPCملزم کو عدالت میں پیش کرکے پولیس ریمانڈ حاصل کیا گیاتھانہ کڈہر:ایس ایچ او تھانہ کڈہر نے منشیات فروش عمران مستوئی ولد محمد اسماعیل مستوئی/جمالی کو گرفتار کرکے 330 عدد گٹکے/پاوچز (Z-21) مجموعی وزن تقریباً 660 گرام برآمد کیے۔ اس ضمن میں کرائم نمبر 20/2026 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا مینوفیکچرنگ ایکٹ درج کیا گیا ہے۔تھانہ اے سیکشن نواب شاہ (مقدمہ نمبر 385/2025 بجرم 3/4 PEHO) میں مطلوب ملزم مجید عرف تاؤ جمالی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر کرائم نمبر 60/2026 بجرم دفعہ 9(i)(3)(c) ترمیمی ایکٹ 2024 درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ ایئرپورٹ نوابشاھ ملزم اسداللہ موریجو سکنہ نزد دریا خان مری ضلع نوشہروفیروز کو گرفتار کرکے 1145 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 23/2026 بجرم دفعہ 9(i)(3)(c) کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ درج کرلی گئی ہے۔