November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے جوہرآباد ماڈل

IMG-20260302-WA0094

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے جوہرآباد ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پراور ماڈل بازارانتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے اشیاء خوردنوش کے سٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ روزہ دار شہریوں کوسستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب لابر نے ہدایت کی کہ شہریوں کے لیے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سہولت بازارجوہرآباد میں عام مارکیٹ سے کم داموں اشیاء خودرنوش چینی ،آٹا،گوشت ،فروٹ ،سبزی ، چاول ،دالوں ودیگر اشیاء دستیاب ہیں , عام مارکیٹ سے سہولت بازار میں اشیاء ضروریہ 10 فیصد رعایت نرخوں میں دستیاب ہے۔وزیر اعلی ا پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازارمیں اعلی ا کوالٹی اور بہترین معیار کی اشیاء خوردنوش کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں کسی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کے احکامات پر سو فیصد عمدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رمضان سہولت بازار کی سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات صادر کیے۔