سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے خلاف
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے خلاف سندھ بار کونسل کی کال پر سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر اور سکھر کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔
اس موقع پر سندھ ہائی بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر نامور قانون دان قربان ملانو، جنرل سیکریٹری نور حسن ملک، اختیار بھنبھرو، شیراز فضل اویسی، رخسار جونیجو، بدرالدین میمن، تنویر عباس شاہ، عبدالرحیم مہر، میر راز علی خان بجارانی اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے بہادر ساتھیوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای اسلامی دنیا کے ایک مدبر رہنما تھے اور ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی اور مسلمانوں سمیت ایرانی قوم و ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
وکلاء نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔