نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو افسران سندہ حکومت کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو افسران سندہ حکومت کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے متحرک،SPHFکے واش پروجیکٹ میں من پسند علاقوں کا سروے،اکثر علاقے نظر انداز،تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ میں سافکو افسران کی من مانیوں اور اپنا نوازی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،سندہ حکومت کے عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر اور واش پروجیکٹ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا ہے،غریب متاثرین دربدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں اور سافکو افسران لاکھوں پتی ہورہے ہیں،SPHFکی جانب سے شہید بینظیر آباد ضلع میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیزکو صحت و صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واش پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے،اور اس سلسلے میں SAFCOسپورٹ فاؤنڈیشن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے الزام عائد کیا کہ سافکو دوڑ کی جانب سے انکے گوٹھ نظیر احمد کمبوہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں سافکو دوڑ کے منیجر لیاقت علی تالپر سے کئی بار رابطہ کیا گیا،مگر انہوں نے ہر بار مختلف بہانے بناکر ٹال دیا،انکے گوٹھ میں سو سے زائد گھر ہیں،اور بارش اور سیلاب میں انکا گوٹھ شدید متاثر ہوا،انکے گوٹھ میں پینے کے صاف پانی،صحت و صفائی اورڈرینج سسٹم نہیں ہے،اور حفظان صحت کی کوئی سہولت نہیں ہے۔سافکو دوڑ کی جانب سے SPHFکے واش پروجیکٹ کے سلسلے میں من پسند دیہاتوں کا گھر سروے کی طرح سروے کیا جارہا ہے،اور انکے گوٹھ کو نظر انداز کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت،وزیر اعلٰی سندہ،SPHF اور سافکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ سافکو دوڑ کے افسران کی کرپشن کی تحقیقات کراکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے