*افغانستان کی جانب سے جاری تصویر 2021 میں ترکیے میں روسی جہاز حادثے کی نکلی، افغـان طـالبان جھوٹا پروپیگنڈا کرنے لگے*
*افغانستان کی جانب سے جاری تصویر 2021 میں ترکیے میں روسی جہاز حادثے کی نکلی، افغـان طـالبان جھوٹا پروپیگنڈا کرنے لگے*
پاکستان نے پاکستانی لڑاکا طیارہ کے حوالے سے بھارتی اور افغان میڈیا کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔
وزارت اطلاعات پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام،عالمی میڈیا اور دفاعی ادارے نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے جاری تصویر 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افـغان طـالـبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے شرمناک ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا ہے۔