November 17, 2026

پاکستان میں شہری آبادیوں میں افغان حدود سے بلااشتعال جارحیت کی قابل مذمت ہے، غیاث الدین قادری

IMG-20260301-WA0096

پاکستان میں شہری آبادیوں میں افغان حدود سے بلااشتعال جارحیت کی قابل مذمت ہے، غیاث الدین قادری
پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چیرمین میلادمصطفے کمیٹی
افغانستان نے نمک حرامی کی انتہا کردی ہے یوم باب السلام کی تقریب میں خطاب
یوم باب الاسلام پر محمد بن قاسم کی اسلامی فتوحات پر تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سکھر(بیورورپورٹ)بانی چیئرمین میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان غیاث الدین قادری نےکہاکہ خبیرپختون خواہ،بلوچستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملے قابل مذمت ہیں پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کو باربارسمجھایاگیا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف نہ ہونے دیں قطر،سعودیہ عرب،ترکیہ ودیگر ممالک بھی سمجھاتے رہے لیکن وہ بازنہ آیا۔افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادیوں میں بلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کے جواب میں ہماری بہادر مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے اُن کوروکنے کے لئے بھرپورجواب دیا اور کامیابیاں حاصل کیں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اورقومی سلامتی کے تحفظ کے لئے متحد ہیں۔غیاث الدین نے کہاکہ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ جنگوں میں انسانی جانیں جاتی ہیں اورپورے خطے کو تباہی کے دلدل میں دھکیل دیتی ہیں اگر کوئی جنگ مسلط کرے گا تو ملک کی سالمیت اور خودمختاری، ملکی دفاع پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40سال لاکھوں افغانیوں کو پنا ہ دی تعلیم اورکاروباری معاملات میں مواقع فراہم کئے افغانستان پاکستان کا پڑوسی اسلامی برادرملک ہے اگر وہ بھارت کے مکمل کنٹرول میں رہے کر پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرے گا ظاہر ان تمام برادر اسلامی ممالک کے دعویٰ بے کارہے۔ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ توبہ کی توفیق اورہدایت عطافرمائے۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت،اولیاء کرام کافیضان جو رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کوبناجس میں لاکھوں افرادنے جانوں کا نذرانہ پیش کیااس کے تحفظ کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیارہیں۔تقریب میں یوم باب السلام کے موقع پر فاتح سندھ نوجوان سپہ سالار محمد بن قاسم کی فتوحات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔