سندھ پولیس کا نجات مہران آپریشن کچے میں دباؤ بڑھنے پر 12 انتہائی مطلوب ملزمان نے سرینڈر کر دیا
سندھ پولیس کا نجات مہران آپریشن
کچے میں دباؤ بڑھنے پر 12 انتہائی مطلوب ملزمان نے سرینڈر کر دیا
ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا
گھوٹکی/سکھر (بیورورپورٹ)سندھ حکومت کے احکامات پر کچے کے علاقوں میں جاری نجات مہران آپریشن کے نتیجے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان نے گھوٹکی پولیس کے سامنے اجتماعی طور پر سرینڈر کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ پیش رفت کچے کے علاقوں میں بڑھتے ہوئے دباؤ اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق لاڑکانہ/سکھر رینج میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب کی کمانڈ میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کو واضح پیغام دیا گیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش ہو جائیں یا پھر پولیس کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔مشترکہ کارروائیاں، مربوط حکمت عملی
نجات مہران آپریشن کے تحت لاڑکانہ/سکھر رینج پولیس کے ساتھ وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز کی جانب سے کچے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مربوط انٹیلیجنس شیئرنگ اور مسلسل دباؤ کے باعث مطلوب عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں محدود ہو چکی ہیں۔سرینڈر کرنے والے ملزمان
پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں قیصر ولد جتوئی دوندھو، وزیر ولد حبیب دوندھو، امین ولد بھادر دوندھو، حاکم ولد قابل سیلرو، عبدالرزاق ولد پٹھان سیلرو، بخشو ولد قبول سیلرو، قائم ولد گودھو دوندھو، عبداللطیف ولد بائو دوندھو، غلام فرید ولد حبیب دوندھو، ساون ولد آلو دوندھو، محب ولد رحیم بخش سیلرو اور بلاول عرف بلو ولد اللہ وسایو دوندھو شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ تمام ملزمان قتل، چوری، ڈکیتی، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرینڈر کرنے والے ملزمان نے جرائم کی دنیا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے قانون کے سامنے پیش ہونے کو ترجیح دی اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کا پیغام دیا ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تصدیق کے لیے مختلف اضلاع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر رینج ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک نجات مہران آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق کچے میں جاری کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں