November 28, 2026

نازک علاقائی صورتحال میں عمان کی فعال سفارتکاری نے

IMG-20260228-WA0217

نازک علاقائی صورتحال میں عمان کی فعال سفارتکاری نے
ایران امریکہ مذاکرات کے مثبت نتائج نکالے
خلیجی خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں بدر بن حمد البوسعیدی، وزیر خارجہ عمان نے اہم علاقائی رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے
سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
رابطوں کا بنیادی مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ کرنا اور مذاکراتی عمل کے تسلسل کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا
عمان نے ہمیشہ کی طرح خود کو ایک ثالث کے طور پر پیش کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
گفتگو کے دوران خلیجی وزرائے خارجہ نے اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے علاقائی مکالماتی فریم ورک پر بھی غور کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی اور قریبی رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے
سفارتی مبصرین کے مطابق عمان کی یہ پیش رفت نہ صرف ایران امریکہ مذاکرات کو آگے بڑھانے میں معاون ہو سکتی ہے بلکہ خلیجی ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور اجتماعی سلامتی کے نئے دروازے بھی کھول سکتی ہے
#قصوریات