چوبیس گھنٹوں میں ہی حالات نے ثابت کر دیا کہ جذباتی فیصلوں کا انجام کیا ہوتا ہے
چوبیس گھنٹوں میں ہی حالات نے ثابت کر دیا کہ جذباتی فیصلوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔ افغانستان نے بالآخر مذاکرات کی پیشکش کردی ، الحمدللہ۔ غرور کا سر ہمیشہ جھکتا ہے، افغانیوں کہ اگر اتنی سکت اور تیاری نہیں تھی تو بلاوجہ محاذ آرائی کی کیا ضرورت تھی؟ تصادم کا راستہ اختیار کر کے آخر ملا کیا؟ نقصان اپنے ہی جوانوں اور اپنے ہی ڈھانچے کو اٹھانا پڑا۔ سینکڑوں افغانی اہلکار مارے گئے، متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں یا ہاتھ سے نکل گئیں، ٹینک اور آرٹلری کو نقصان پہنچا، بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایمونیشن ڈپو متاثر ہوئے، یہ سب آخر کس کے مفاد میں تھا؟ پاکستان نے تو بارہا واضح کیا کہ دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے۔ ہمارے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور مسلسل کہا گیا کہ اپنی سرزمین کو پاکستان دشمن عناصر کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ مگر اگر انتباہات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے اور دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہو، تو پھر جواب بھی سخت آتا ہے۔
ہم ہمسایہ اور برادر ملک ضرور ہیں، اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، مگر برادری کا تقاضا یہ نہیں کہ ہمارے دشمنوں کو پناہ دی جائے۔ احترام دوطرفہ ہوتا ہے، آخرکار فائدہ اسی میں ہے کہ حقیقت کو تسلیم کیا جائے، دہشتگردی کے خلاف واضح اور عملی اقدام کیا جائے، اور خطے کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔ قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مگر امن بھی طاقت اور سنجیدگی کے ساتھ ہی قائم ہوتا ہے۔ 🇵🇰