November 28, 2026

چشتیاں شریف روزہ خالصتا خداوند متعال کی رضا کے لیے ہے اور رب

IMG-20260228-WA0018

چشتیاں شریف
روزہ خالصتا خداوند متعال کی رضا کے لیے ہے اور رب ذوالجلال ہی اس کا حقیقی اجر عطا فرمائیں گے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق روزہ داروں کی خدمت روزہ داروں کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام تحصیل ایڈمنسٹریشن کی اولین ترجیح ہے روزہ داروں کے لیے بہترین سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے چار مقامات پر مسافروں اور کم امدنی والے طبقات کے لیے انتہائی عزت و احترام کے ساتھ سحری اور افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے شہریوں سے درخواست ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے قائم کردہ سحری اور افطاری کے دسترخوان پر تشریف لائیں
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ساحل رسول چیمہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ سحری افطاری دسترخوان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا رمضان المبارک میں اشیائے خرد و نوش کی معیاری ناپ تول میں پوری وافر مقدار میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق عوام الناس کو فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں تمام مجسٹریٹ صاحبان فیلڈ میں موجود ہیں اور ہر شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں مارکیٹ میں اٹا حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخنامے 900 روپے فی 10 کلو کے حساب سے وافر مقدار میں موجود ہے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وسیم طلحہ آٹے کی وافر مقدار میں مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں رمضان المبارک میں وسیم طلحہ اشیاء خرد و نوش کے حوالے سے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں
چوہدری ساحل رسول چیمہ نے کہا ائمہ مساجد کا اعزازیہ انتہائی شفاف انداز میں تقسیم کیا جا رہا ہے 275 ائمہ مساجد کے اعزازیہ کے پے آرڈر تحصیل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو چکے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر امیر عبداللہ کی زیر نگرانی ائمہ مساجد کو پے آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں ائمہ مساجد نے معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے اور گراس روٹ لیول پر عوام الناس میں محبت بھائی چارے اور ملی وحدت کو یقینی بنانے کے لیے ائمہ مساجد نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ائمہ مساجد کا اعزازیہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے ائمہ مساجد کے وقار اور عزت کا برملا اظہار ہے