November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی

IMG-20260227-WA0141

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سوالات پوچھ کر ان کی تعلیمی استعداد کو جانچا۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تدریسی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔