مٹھہ ٹوانہ شریف (راجہ نورالہی عاطف سے ) آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے سجادہ نشیں صاحبزادہ
مٹھہ ٹوانہ شریف (راجہ نورالہی عاطف سے ) آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے سجادہ نشیں صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جو اہلِ ایمان کے لیے تزکیۂ نفس، صبر و تقویٰ اور اخوت و ہمدردی کا عملی درس لے کر آتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد قاضی صاحب میں “فضیلت رمضان ” کے موضوع پراظہارخیال کرتے ہوءے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآنِ مجید نازل ہوا اور جس کی ہر ساعت سعادت و رحمت سے معمور ہے۔ روزہ انسان کو بھوک اور پیاس کی مشقت برداشت کرکے صبر، برداشت اور ایثار کا خوگر بناتا ہے، جبکہ نماز، تلاوتِ قرآن اور ذکر و اذکار روحانی بالیدگی کا سبب بنتے ہیں۔
صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کریں، محتاج اور نادار افراد کی مدد کریں اور اپنے معاشرے میں بھائی چارے، رواداری اور محبت کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں نظم و ضبط، دیانت داری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ اس مہینے میں خصوصی طور پر اپنے اعمال کا محاسبہ کریں، دلوں کی کدورتیں ختم کریں اور باہمی اختلافات کو بھلا کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی برکتیں سمیٹنے اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا ۔